0

مالاکنڈ جیل کی اراضی پر کام شروع

ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز فورس ریحان خٹک نے اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ سہیل احمد اور دیگر متعلقہ ریونیو عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملاکنڈ جیل کے تعمیر کے لیے آراضی کے ڈمارکیشن اور آراضی کی نشاندہی کرکے ایک ہفتے کے اندر اندرانہیں رپورٹ پیش کریں تاکہ اس قومی منصوبے پر جلد تعمیراتی کا م شروع ہوسکیں۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ نے پوسٹ کمانڈرکے ہمراہ بٹ خیلہ کے رہائشی انور سید کے گھر پر چھاپہ مار کر کے ان سے 1300 گرام چرس،ہشیش اور ایک کلانشکوپ قبضے میں لے کر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں