mohmand sliding 0

مہمند کان گرنے سے ہلاکتیں 12 ہو گئیں

مہمند (نمائندہ مانند)خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند کی تحصیل صافی میں ماربلز کی کان بیٹھنے سے جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی تعداد 12 ہو گئی۔ قبل ازیں ملبے سے 8 لاشیں اور 6 زخمیوں کو نکالا گیا تھا۔

ڈسٹرک پولیس آفیسر (ڈی پی او) طارق حبیب نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کان کے ملبے تلے سے مزید 4 لاشیں نکال لی گئی ہیں، جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پاک آرمی، ایف سی، پولیس اور ریسکیو ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ملبہ بہت زیادہ ہے ہیوی مشینری نہ ہونے کی وجہ سے دشواری کا سامنا ہے، ہیوی مشینری اور دیگر امدادی ٹیموں کو طلب کیا گیا ہے۔

اس سے قبل مقامی پولیس نے ملبے تلے دب کر 8 مزدوروں کے جاں بحق اور 6 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں