0

نورنگ پولیس نےاشتہاری مجرموں کے خلاف کاروائیوں

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) پولیس نے اشتہاری مجرموں کے خلاف تیزاورموثر کاروائیوں کے باعث تھانہ ڈاڈیوالہ پولیس، ضلع چکوال اور سی ٹی ڈی بنوں تھانہ منڈان کو دہشت گردی اور اغوا براے تاوان، پولیس مقابلوں اور قتل اقدام قتل سمیت درجنوں سنگین مقدمات میں مطلوب دونوں اشتہاری مجرموں نصیب عرف نصیبوں اورایوب ولد محمود سکنان عباسہ خٹک پولیس کے سامنے سرنڈر ہوکر اپنے آپ کو قانون کے حوالے کرتے ہوئے تھانہ ڈاڈیوالہ کو گرفتاری پیش کردی۔صوبائی حکومت نے  نصیب کے سرکی قیمت پانچ لاکھ روپے جب کہ ایوب کے سرکی قیمت دس لاکھ مقررکی تھیں۔ان خیالات کااظہارڈی ایس پی نورنگ اقبال مہمند ہمراہ ایس ایچ ڈاڈیوالہ کی پریس کانفریس سے خطاب کرتے ہوئے میڈیاکوبتایاکہ نصیب اور ایوب سکنہ عباسہ خٹک تھانہ ڈاڈیوالہ پولیس، سی ٹی ڈی تھانہ منڈان بنوں اور ضلع چکوال صوبہ پنجاب پولیس کوقتل اقدام قتل، دہشتگردی، پولیس مقابلے،منشیات فروشی،غیرقانونی اسلحہ رکھنے، قتل اقدام قتل سمیت پولیس اہلکا عصمت اللہ کو فائرنگ کرکے شہید کرنے اور اے ایس ائی سمیع اللہ کو زخمی کرنے سمیت درجنوں سنگین مقدمات میں انتہائی مطلوب تھے،خود کو ڈاڈیوالہ پولیس کے سامنے سرنڈر ہوکر خود کو قانون حوالے کردئیے،صوبائی حکومت نے دونوں شتہاری مجرموں نصیب کے سرکی قیمت پانچ لاکھ روپے اور ایوب کے سر کی قیمت دس (10)لاکھ مقررکی تھیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں