اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کو صوبہ بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایکشن لینے کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو خاص طور پر پنجاب میں پولیس کلچر اور دیگر اصلاحات کے پلان پر عملدرآمد کروانے کا حکم دیاہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں بدمعاشوں کو گرفتار کیا جائے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چند روزقبل وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں انہیں ہدایت کی تھی کہ صوبہ بھر میں جتنے بھی بدمعاش ہیں انہیں گرفتار کیاجائے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے۔ وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو خاص ہدایات دی تھیں کہ صوبہ بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایکشن لیا جائے۔
