0

کالام روڈ پر 12 پل کی تعمیر تاحال مکمل نہ ہوسکے

سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات کی سیاحتی مقام کالام روڈ پر 12پل کی تعمیر تاحال مکمل نہ ہوسکے، 12مقامات پر پل نہ ہونے سے کچے راستے پر جانے سے مقامی لوگوں اور سیاحوں کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہا ہے، مقامی لوگوں اور سیاحوں کا حکومت سے پل تعمیر کرنے کی اپیل کردی ہے،رپورٹ کے مطابق سوات میں 2010کے سیلاب میں بہہ جانے والے کالام روڈ پر 12پل تاحال تعمیر نہ ہوسکے، پل نہ ہونے سے کچے راستے پر جانے سے مقامی لوگوں اور سیاحوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،کالام روڈ سے بالائی سوات کے لاکھوں افراد منسلک ہے جبکہ ہر سال اس علاقے میں لاکھوں کی تعداد میں سیاح آتے ہیں مگر سیاح جگہ جگہ پر پل کے بجائے کچے راستے سے تنگ آچکے ہیں،دس سال گزرنے کے باوجود کالام سڑک پر پلوں کی عدم تعمیر سے نہ صرف مقامی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے جبکہ پلوں کی عدم تعمیر سے علاقے کے سیاحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوررہے ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں