0

پنجاب وزیراعلیٰ نے روزگارسکیم شروع کرنے کی منظوری دیدی

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے پنجاب روزگار  سکیم شروع کرنے کی منظوری دے دی۔  30ارب روپے سے زائد کے قرضے آسان شرائط پر فراہم کئے جائیں گے۔ سکیم کے  تحت ایک کروڑ روپے تک کا قرضہ لیاجاسکے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب روزگار سکیم رواں ماہ لانچ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ منگل کے روز وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدار  ت اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر صنعت و پیداوار میاں محمد اسلم اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔ جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ مردوں اور خواتین کے ساتھ ساتھ خواجہ سراء بھی اس اسکیم سے استفادہ کر سکیں گے،سکیم کے لئے مردوں کی نسبت خواتین کے لئے مارک اپ کم ہو گا۔ انہوں نے کہا  کہ جو لو گ کوروناوائرس کی وجہ سے متاثر ہوئے وہ بھی اس سکیم میں قرض حاصل کر سکیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں