0

کورونا وائرس،دنیا میں اموات 896865 تک پہنچ گئی

نیویارک،ماسکو،کیپ ٹاؤن (مانند نیوز ڈیسک) مہلک  وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر  میں اموات896865 تک پہنچ گئیں جبکہ   2 کروڑ 74 لاکھ 89 ہزار سے زائد کیسز   ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں اب تک ایک کروڑ 95 لاکھ 90 ہزار 209 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اوراس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 70 لاکھ 2 ہزار سے زائد ہے۔امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 64 لاکھ 85 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور وہاں ایک لاکھ 93 ہزار 534 اموات ہوئی ہیں۔بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اب بھارت کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔ بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 42 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 72 ہزار 816 ہو گئی۔برازیل کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں مریضوں کی تعداد 41 لاکھ 47 ہزار سے زائد اور ایک لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 10 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 871 ہو گئی۔پیرو میں بھی 6 لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 29 ہزار 976 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کولمبیا میں کورونا وائرس سے 21 ہزار 615 اموات ہوئی ہیں جبکہ 6 لاکھ 91 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار 4 ہو گئی   جبکہ 6 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 6 لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 67 ہزار 781 اموات ہوئی ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں