0

ہنگو پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرآئیک آپریشن

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ دوابہ پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرآئیک آپریشن کے دورآن منشیات فروش سمیت05جرائم پیشہ آفرادکوگرفتارکرلیاپولیس سرچ آپریشن کیدورآن زیرحراست ملزمان سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرکے قبضے میں لیلیاگیاہے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کی کاروائی میں پولیس وایلیٹ فورس کے اہلکاروں نیحصہ لیا. ایس ایچ اودوابہ مجاہدحسین نے’اے ایس عبداللہ خان کے ہمراہ سرچ اینڈسٹرآئیک آپریشن کیدورآن گرفتارمنشیات فروش آوربرآمدآسلحہ میڈیاکے سامنے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ایس پی انوسٹی گیشن اسلم نوازخان کی خصوصی ہدایات پر ہنگو ضلع بھر میں جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکیخلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے تسلسل میں گزشتہ روزدوابہ پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری نے ڈی ایس پی ٹل اسدزبیرخان اور ان کی قیادت میں کربوغہ شریف درسمند و دیگر ملحقہ جات کی آبادی میں سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا’جسکے نتیجے میں منشیات فروش  گلاب جان ولدثواب جان سکنہ محلہ مستی خیل کربوغہ شریف سمیت 05جرائم پیشہ افرادکوحراست میں لیکر انکے قبضے سے02پستول’02بندوق’درجنوں مختلف بور کے کارتوس اور1120گرام چرس برآمد کرکے قبضے میں لئے گئے ہیں پولیس نے سرچ آپریشن کی کاروائی میں گرفتارملزمان کوتھانہ دوابہ منتقل کردیا ہے جہاں ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملزمان کے خلاف 15AAکیتحت مقدمات درج کردیے گییہیں.جبکہ گرفتارمنشیات فروش کے قبضے سے منشیات کی برامدگی پر9D CNSAکے تحت ایف ائی اردرج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے ایس ایچ اودوابہ مجاہدحسین خان کیمطابق دوابہ پولیس ایس پی انوسٹی گیشن کی نگرانی میں جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکاپیچھاجاری رکھے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں