0

باجوڑ، ٹرانسپورٹر حضرات اورڈرائیوران کے خلاف کاروائی

باجوڑ (مانند نیوز ڈیسک) گنجائش سے زیادہ سواریاں / وزن کے جانے اور کرایہ نامہ سے تجاوز پر ٹرانسپورٹر حضرات اور ڈرائیوران کے خلاف ضلعی انتظامیہ باجوڑ کی کاروائی۔عوامی شکایات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر باجوڑفیاض شیرپاؤ کی ہدایت  پر اسسٹنٹ کمشنر خار فضل الرحیم نے گنجائش سے زیادہ سواریاں اور اوزان لے جانے اور سرکاری نرخنامہ سے تجاوز پر ٹرانسپورٹرز و ڈرائیوران کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا۔ کریک ڈاؤن کے دوران فیلڈرز اور دیگر موٹر کاروں میں 8 سے 10 مسافر لے جانے اور سرکاری کرایہ نامہ سے تجاوز پر 30 ڈرائیوروں کوگرفتار کرکے انکے خلاف قانونی کارروائی شروع کی گئی۔ کاروائی کے دوران اے سی خار نے واضح کیا موٹر گاڑیوں کو صرف 4سواریاں لے جانے کی اجازت ہے اور یہ کہ کسی کو بھی عوامی زندگیوں سے کھیلنے اور نرخنامے سے تجاوز کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوور لوڈینگ کیوجہ سے آئے روز حادثات واقع ہورہے ہیں جسمیں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوجاتے ہیں جسکا تدارک ناگزیر ہے۔ انہوں نے بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ اسی طرح کاروائی جاری رہیگی اور اسکا دائرہ کار بڑے گاڑیوں اور گڈز ٹرانسپورٹ تک بھی بڑھایا جائیگا تاکہ عوامی مسائل کا حل نکالا جا سکے۔ اس اقدام کو عوامی علاقے کے عوام نے سراہا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں