0

ملاکنڈ ڈویژن کا25کروڑ روپے کا ترقیاتی فنڈز پشاور منتقل

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین خیبر پختونخوا نے محکمہ پاک پی ڈبلیوڈی ملاکنڈکے25کروڑ روپے ترقیاتی فنڈز کی پشاور منتقلی کی مذمت کرتے ہوئے اسے فوری واپس کرکے سیلاب سے متاثرہ ملاکنڈ ڈویژن میں خرچ کرنے اور مبینہ بد عنوانیوں میں ملوث پاک پی ڈبلیو ڈی  افسران خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کے صوبائی صدر گل زمین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں حالیہ سیلاب و بارشوں سے جانی و مالی نقصان سمیت پورا انفراسٹرکچر متاثرہ ہواہے  متاثرین کی امداد اور سڑکوں و پلوں کی بحالی کیلئے خاطر خواہ  فنڈز کی ضرورت ہے جس کے باوجود پاک پی ڈبلیو ڈی ملاکنڈ کے قبضہ مافیا اورپشاو آفس میں بیٹھے محکمے کے سپرٹینڈننگ انجینئر نذیر خان نے ملی بھگت سے ملاکنڈ ڈویژن کا25کروڑ روپے کا ترقیاتی فنڈز پشاور منتقل کر کے ظلم وزیادتی کی ہے اور یہ غیر قانو نی اقدام متاثرین سیلاب اور علاقے سے دشمنی  کے مترادف ہے کیونکہ ایک طرف ملاکنڈ ڈویژن کو آفت زدہ قراردیا جارہا ہے اور دوسری جانب پاک پی ڈبلیو ڈی یہاں سے فنڈز منتقل کر رہا ہے تاکہ اس میں خورد برد کی جا سکے اس سلسلے میں ممبران قومی اسمبلی وسینیٹرز کی شکایات بھی  ریکارڈ پر ہے۔  انھوں نے وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ،ڈی جی پا ک پی ڈبلیو ڈی سمیت نیب، اینٹی کرپشن اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ پاک پی ڈبلیو ڈی پشاور کے ایس ای نذیر خان اور ملاکنڈ میں تعینات بد عنوان سٹاف کے خلاف کاروائی کریں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بہت جلد وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ سمیت مسلم لیگ ق کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کیساتھ بھی ملاقات کرینگے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں