0

مینگورہ شہرمیں صاف پانی کی فراہمی کیلئے بھرپوراقدامات، فضل حکیم

مینگورہ (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ مینگورہ شہر میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں اور اس مقصد کیلئے ضرورت کے مطابق ٹیوب ویلز بھی تعمیر کئے جا رہے ہیں جس سے علاقے کے عوام کو پانی کی فراہمی ہو گی ٹیوب ویلز کیلئے ٹرانسفارمرز اور بجلی لائن بھی جلد از جلد لگائے جائیں تاکہ ٹیوب ویلز بروقت چالو ہو سکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر ڈیڈیک آفس سیدوشریف میں ڈبلیو ایس ایس سی اور پبلک ہیلتھ کے حکام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈبلیو ایس ایس سی کے سی ای او شیداء محمد، آپریشنل منیجر میاں شاہد علی، ایس ڈی او فلک ناز خان، انجینئر اسد اور دیگر بھی موجود تھے فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ عوام کے فلاح و بہبود کے منصوبوں میں تاخیر ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی پی کے 5میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں انہوں نے ہدایت کی کہ جہاں پر بھی ٹیوب ویل تعمیر ہوئے ہیں اور اُن کو بجلی لائن نہیں دیا گیا وہاں پر جلد از جلد کھمبے اور ٹرانسفارمرز نصب کئے جائیں تاکہ ٹیوب ویلز بروقت چالو ہو سکے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں