0

پشاور، واٹس ایپ کے ذریعے لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

 پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور میں واٹس ایپ کے ذریعے لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے  کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے)کے  سائبر کرائم ونگ نے   پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو وٹس ایپ کے ذریعے ہراساں کرنے والے ملزم گرفتار کر لیا۔  ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی  جبکہ  ملزم کے موبائل سے ویڈیوز اور تصاویر برآمد کر لی گئیں، مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ہم نیوز کو بتایا کہ ملزم لڑکی کو تصاویر کے ذریعے بلیک میل کررہا تھا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں