0

جمرود میں دیرینہ دشمنی پرفائرنگ، دوافراد قتل

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے علاقہ غنڈی سخی پل بازار میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ایک راہ گیرسمیت دو افراد قتل ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق علاقہ غنڈی کے سخی بازارمیں سردارحسین نے اپنے مخالفین میں یوسف نامی شخص پر فائرنگ کی۔گولی لگنے سے یوسف سکندرخیل نے موقع پر ہی دم توڑدیاجبکہ فائرنگ کی زد میں بے گناہ راہ گیرعبدالعنی ولے خیل کو زخمی حالت میں فوری طور پر جمرودہسپتال منتقل کردیا گیا مگر ہسپتال پہنچتے ہی انہوں نے بھی دم توڑدیا۔پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ پہنچ گئے اور فائرنگ کرنے والے ملزم سردارحسین کو گرفتارکرکے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے جمرودحوالات میں بند کردیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں