0

پشاور، گل پانڑنا قتل کردیاگیا،ساتھی زخمی‎

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاورمیں فائرنگ سے ایک خواجہ سرا جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی۔ پولیس کے مطابق تھانہ تہکال کے علاقے پلوسی میں خواجہ سرا رات گئے شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گل پانڑا نامی ایک خواجہ سرا موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ فائرنگ کی زد میں آتے ہوئے چاہت نامی دوسرا خواجہ سرا زخمی ہوا جس کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات اورملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیےخصوصی ٹیم تشکیل دیدی، پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں