پشاور (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے 51 ستمبر سے سکول کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی ادارے کورونا وائرس ایس او پیز کے تحت کھولے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں اسکول اسٹاف کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔نوٹیفکیشن کے ذریعے گیارہویں، بارہیویں، دسویں اور نویں جماعت کو سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی گئی۔خیال رہے کہ چند روز قبل وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث بند تعلیمی ادارے 15ستمبر سے کھولنے کا حتمی اعلان کیا تھا۔اسلام آباد میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی)نے تعلیمی ادارے کھولنے کی حتمی منظوری دے دی ہے۔
