0

دیربالا، ڈپٹی کمشنر کا قُدرتی معدنیات کے حوالے سے اجلاس

دیر بالا (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر دیر بالا’شھاب حامِد یوسفزئی کے زیر صدارت قُدرتی معدنیات کے حوالے سے ایک اعلی سطح اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر ھیڈ کوارٹر عبید الرحمن،اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائن اینڈ مینرل،تحصیلدار واڑی عتیق الرحمٰن،محکمہ پولیس اور دیگر محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔اجلاس کے شرکاء کا بتایا گیا کہ ضلع دیر بالا قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ دیر بالا میں سرمایہ کاروں اور عوام کو فائدہ دینا چاہتی ھے دیر بالا کی معدنیات پورے ملک میں بیش قیمت معدنیات میں شمار ہوتے ھیں اور یہاں اتنے قدرتی وسائل موجود ھیں اگر ان کو استعمال میں لایا جائے تو نہ صرف دیر بالا بلکہ پورے ملک کو فائدہ پہنچ سکتا ھے اور یہاں کے جوانوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئینگے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام رکاوٹیں دور کرنے کیلئے ھم سب مل کر مثالی اقدامات کرینگے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں