سوات (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر محنت و لیبر شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ سوات سیلاب کے بحالی کے کاموں کی بروقت تکمیل نے ملک میں تاریخ رقم کردی ہے وزیر اعلیٰ محمود خان کی خود سیلاب زدہ علاقوں میں موجودگی سے حکومتی مشینری متحرک رہی سندھ حکومت کے نااہلی کی وجہ سے سند ھ ایک ماہ سے پانی میں ڈوبا ہے اور عوام کی زندگی اجیرن ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امدادی اور بحالی کاموں کی بروقت تکمیل نے پورے ملک کیلئے مثال قائم کردی ہے اورسیلاب کے فوراً بعد تباہی و بربادی کو چوبیس گھنٹوں میں قابو کرلیا اور لنڈاکے سے لیکر کالام تک تمام روڈز کلیئر کر دیئے جبکہ سیلاب میں بہہ جانے والے بجلی کے تین فیڈرز 12گھنٹوں کے اندر اندر بحال کر دیئے انہوں نے کہا کہ ریسکیو ٹیموں اور پی ڈی ایم اے نے بحالی کے کاموں کو مقامی انتظامیہ کی مدد سے فوری تکمیل کو پہنچایا اور بالائی علاقوں سے سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا اور جاں بحق کے لواحقین اور زخمی افراد کو 24گھنٹوں کے اندر اندر امدادی چیکس دیئے جبکہ اسکے برعکس سندھ میں گزشتہ ایک ماہ سے بارشوں کی وجہ سے پورا سند ھ ڈوبا ہوا ہے جبکہ حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں انہوں نے کہا کہ تبدیلی اورروایتی سیاست میں یہی فرق ہے جو اس وقت پورے ملک سمیت بیرون ممالک بھی دیکھ رہی ہے اور یہی اصل تبدیلی ہے کہ حکومتی کپتان محمود خان خود متاثرین میں موجود رہے اور امدادی کاموں کی خود نگرانی کرتے رہے۔
