الپوری(مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ کے علاقے شنگ میں افسوسناک واقع،صابر حسین نامی شخص نے اپنے بیوی،بھائی اوربہوں کو قتل کردیا جبکہ والد کو شدید زخمی کردیا۔بشام پولیس کی بروقت کاروائی میں ملزم اصلحہ سمیت گرفتار کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز صبح اطلاع ملی کہ شانگلہ کے تحصیل بشام کے علاقے شنگ شوو میں دل خراش واقع سامنے آیا،صابر حسین نامی شخص نے اپنے پورے خاندان کو بندوق سے چھری کردیا۔جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت بھائی قتل جبکہ ملزم کے والد محمد حسین شدید ذخمی ہوگیا ہے،قتل ہونے والوں میں ملزم کی بیوی مسماۃ(خ)،بہوں (ن) اور بھائی سردار حسین شامل تھیں۔فائرنگ کی آواز سن کر اہل علاقہ نے نزدیک تھانہ بشام کو اطلا ع کی جس پر بشام پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ پہنچے اور ملزم کو گیر لیا۔شانگلہ پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کرتے ہوئے واردات کی مختلف پہلوؤں پر تفشیش شروع کردی ہے۔ڈی پی او شانگلہ محمد آصف گوہر اور ایس پی مزمل شاہ جدون نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور پولیس کو بروقت پہنچنے پر ان کی حوصلہ آفزائی کی۔انھوں نے کہا کہ کیس کے مختلف پہلو پر تفشیش کی جائے گی اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔۔
