نئی دہلی (مانند نیوز ڈیسک) 5 رافیل طیارے باضابطہ طور پر بھارتی فضائیہ کے حوالے کر دیئے گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت نے 36رافیل طیاروں کی خریداری کیلئے 2016 میں فرانس سے59 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا تھا۔بھارتی شہر امبالا کی ایئربیس پر ہونے والی تقریب میں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، بھارتی فضائیہ کے حکام اور فرانسیسی وفد نے شرکت کی۔ راج ناتھ سنگھ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ رافیل طیاروں کی شمولیت سے بھارت کی خود مختاری پر نظر رکھنے والوں کو سخت پیغام ملے گا۔فرانسیسی وزیر نے کہا کہ باقی 31 رافیل طیاروں کی وقت پر بھارت کو حوالگی کو یقینی بنایا جائے گا۔
