ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز ریحان خٹک کی ہدایت پر ایڈ یشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ معظم خان نے جالہ وانان اور پل چوکی کے حدود میں واقع ہوٹلوں اور دکانوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے روٹی کا وزن اور دیگر تمام اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ قانون کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی اور جرمانہ وصول کرکے چالان کردیا۔انہوں نے دورے کے دوران عارضی طور پر قائم ناجائز تجاوزات کو بھی ہٹادیا گیا۔
