0

شرینگل، ڈپٹی کمشنر کا عشیرئی درہ میں کھلی کچہری

شرینگل (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر دیر بالاشہا ب حا مد  یوسفزئی کے نگرانی میں گامسیر عشیرئی درہ میں کھلی کچہری منعقد ہوئی۔ کھلی کچہری میں  شہریوں نے مسائل کے ابنار کھڑے کردئیے، ضلعی انتظامیہ اور عوام کے درمیان فاصلے ختم کردئیے ہیں عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر فراہم ہونگے، ڈپٹی کمشنر شہاب یوسفزئی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام گورنمنٹ ہائی سکول گامسیر میں ڈپٹی کمشنر شہاب حامد یوسفزئی نے انعقاد کیا، ڈی سی کے علاوہ  ضلعیپولیس آفیسر طارق اقبال،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خورشید عالم،  ڈی ایف او عبدالمجید، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر دیر  عبید الرحمٰن ڈوگر، تحصیل میونسپل آفیسر  بادشاہ زادہ سمیت تمام محکموں کے سربراہان اور علاقہ مشران کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر مختلف  عوامی مسائل و مشکلات  کے بارے میں کہا  کہ کھلی کچہریوں کا بْنیادی مقصد عوام اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان فاصلے ختم کرنے ھیں اور اب عوام کو انکے کے مسائل   ان کے دہلیز پر حل کرنا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل اور شکایات پر فوری ایکشن لیا جائیگا۔  شہاب یوسفزئی نے کہا کہ سرکاری افسران عوام کے خادم بن کر کام کریں اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں  دْکھی انسانیت کی خدمت ہمارے اولین ترجیحات میں شامل ھیں۔انہوں نے مسائل غور سے سْن کر متعدد مسائل موقع پر حل کردئے جبکہ بیشتر مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کئے اور ان کو ہدایت کی گئی کہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے عوامی مسائل کے حل میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کیساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہیں کیجائیگی اور جتنے بھی مسائل ہیں  ان کو جلد از جلدحل کئے جائیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں