0

نورنگ، ہائیرسیکنڈری سکول میں ریونیو دربار کا انعقاد

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) گورنمنٹ شہیدبہرام احمدخان ہائیرسیکنڈری سکول نورنگ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریونیو دربار کاانعقادکیاگیاجس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لکی مروت نورالامین، اے اے سی نورنگ امین اللہ،تحصیلدارنورنگ شفیع اللہ،ٹی ایم اونورنگ ربنواز،نائب تحصیلدارنورنگ پیرمطیع اللہ شاہ اورسنیٹری انسپکٹرحاجی آفنان علی سمیت محکمہ ریونیو کے پٹواریوں اور دیگر عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔در بار میں لوگوں کی مشکلات کو سننے کے بعداے ڈی سی لکی نورالاامین نے پٹواری برادری پر زور دیا کہ اپنے فرائض کی انجام دہی خلوص نیت  سے عوام کی خدمت کریں اُنہوں نے کہاکہ محکمہ مال کے حکام اورعملہ شہریوں کو اراضی انتقالات سمیت دیگردر پیش مسائل کوحل کرنے کی بھرپورکوشش کریں گے تاکہ شہریوں کومشکلات کاسامنانہ ہو اُنہوں نے کہاکہ آپ اس زمین کے نگہبان ہیں اور دستاویزات میں بے ضابطگیوں سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں جس کا مقصد زمین کے ملکیت کی منتقلی ہے انہوں نے مزید کہا کہ آج کل زیادہ تر فوجداری مقدمات جائیداد کے تنازعات کا سبب بن رہے ہیں،محکمہ مال کے حکام نے موقع پرسائلین کے بعض مسائل کوموقع پرحل کردیا اے ڈی سی نورالاامین نے  شرکا ء کو مکمل یقین دہا نی کراتے ہوئے کہا کہ ریونیودربارمیں کامقصدسائلین کے مسائل کوموقع پرحل کرناہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں