0

بٹگرام، ختم نبوت ناموسِ صحابہ و اھلبیتؓ ریلی کا انعقاد

ملک بھر میں حالیہ صحابہ کرامؓ کی سرعام گستاخیوں اور عقیدہ ختمِ نبوت پر مسلسل حملوں کے خلاف اہلسنت والجماعت بٹگرام کے زیر اہتمام سینکڑوں گاڑیوں , موٹرسائيکلوں پر مشتمل ایک تاریخ ساز , فقید المثال “تحفظ ختم نبوت ناموسِ صحابہ و اھلبیتؓ ریلی”کا انعقاد کیا گیا ,ریلی کس پل مقام سے تھاکوٹ بازار تک نکالی گٸی , جس کی قیادت اہلسنت والجماعت خیبرپختونخواہ کے صدر علامہ عطا ٕ محمد دیشانی کر رہے تھے , ریلی کے اختتام پر بازار مسجد تھاکوٹ میں شرکاء نے علامہ عطا ٕ محمد دیشانی کی اقتدإ میں نماز جمعہ ادا کی , بعد از نماز جمعہ تھاکوٹ بازار میں ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ” کیا گیا جس سے اہلسنت والجماعت خیبرپختونخواہ کے صدر علامہ عطا ٕ محمد دیشانی , ضلعی رہنما ٕ و سابقہ اپوزیشن لیڈر تحصیل کونسل بٹگرام مولانا سید مٶمن شاہ حیدری , تحصیل صدر بٹگرام مفتی محمد فیاض , تحصیل سیکرٹری جنرل آلاٸی اعجاز الحق معاویہ , یو/سی صدر تھاکوٹ مولانا ابن امین حقانی ,جمعیت علما ٕاسلام (ف) کے مفتی محمد حیات , جماعت اسلامی کے ڈاکٹر حمایت اللہ ,سادات سماجی تحریک کے حکیم سید ضیا ٕ اللہ شاہ ,صوبائی ناظم تربیتی امور مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن خیبرپختونخواہ بھاٸی سید قمر علی شاہ یوہ وینہ پولٹیکل پارٹی بٹگرام کے ترجمان و سابقہ امیدوار قومی اسمبلی سعید احمد ملکال کے علاوہ اشاعت التوحید و السنہ کے رہنماؤں , مختلف قومی مشران نے خطاب کیا , اس موقع پر مقررین نے حالیہ صحابہ کرامؓ کی سرعام گستاخیوں پر غم و غصّے کا اظہار کرتےہوٸے گستاخوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔اہلسنت والجماعت کے ذمہ داران و کارکنان کے علاوہ مختلف شعبہ ہاٸے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں