0

قلندرخان لودھی تورغر کے بےشمار مسائل سےاگاہ‎

 تورغر (مانند نیوز ڈیسک) تورغر پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی قائدین نے آج  حاجی  قلندرخان  لودھی وزیر خوراک خیبرپختونخوا سےبہت تفصیلی  ملاقات  ہوئی  ملاقات میں ضلع تورغر کے بےشمار مسائل سے اگاہ کیا وزیر صاحب نے ضلع تورغر میں نئے تحصیل دوڑمیرہ کا عملہ، سڑکیں، سرکاری  آٹے کی منگل کے دن سے ترسیل سمیت ہسپتال کا عملہ یقینی بنانے کی یقین دہانی اور ہائی سکول کےدوڑمیرہ  افتتاح کیلئے خود تورغر آنے کا وعدہ کیا۔۔اور بڑے درپیش مسائل وزیر اعلیٰ محمود خان سے حل کراوں گا۔۔تحریک انصاف تورغر کے وفد میں ضلعی صدر امراللہ خان سینئرنائب صدر عمر ایوب اور سکیرٹری انفارمیشن اور نڈر ورکرز سیف اللہ شامل تھے ملاقات میں تورغر کے مسائل زیر غور رہے صوبائی وزیرکے ساتھ ساتھ تمام تر مسائل کے حل کیلئے وزیر صاحب  نے دلجوئی سے حل کرنے کا اعادہ کیا۔اور کہا کہ جب چاہے اپنا مسئلہ لیکر آئیں یہ میرا گھر نہیں بلکہ تحریک انصاف کے ہر ورکر کا گھر ہے۔انشاء اللہ ضلع تورغر کے مسائل سے خوب آگاہ ہوں۔اور ان کے حل کیلئے تمام تر توانائی صرف کروں گا۔میں ہی آپ کا MPA ہوں انشاء اللہ میں تمام مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہوں گا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں