0

کراچی، گیارہ سالہ بچے سے دکاندار کی بدفعلی

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) شہر قائد میں گیارہ سالہ بچے کو دکاندار نے اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔کلفٹن میں واقع گزری میں موبائل شاپ پر کام کرنے والے گیارہ سالہ بچے کو دکاندار نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے میڈیکل کیا تو رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مفرور ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔اہل خانہ نے بتایا کہ متاثرہ بچہ موبائل کی دکان پر کام کرتا تھا جہاں اسے دکاندار نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔یاد رہے کہ اس سے قبل چند روز پہلے کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں پانچ سالہ مروا نامی بچی اپنے گھر سے چیز لینے کے لیے نکلی تو وہ غائب ہوگئی تھی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں