0

ہنگو، ڈائریکٹر سپورٹس خیبرپختونخواہ کا مہمند دورہ

ہنگو(مانند نیوز ڈیسک) ڈائریکٹر سپورٹس خیبر پختونخواہ علی مہمند کا دورہ ہنگو۔ضلعی سپورٹس آفیسر عرفان اللہ کے ہمراہ مختلف یونین کونسلز میں مختص شدہ سپورٹس لینڈ کا معائنہ،11 یونین کونسلز میں فی گراونڈ ایک کروڑ روپے کی لاگت سے سپورٹس گراونڈ ز کی تعمیر کی سفارشات ارسال کردی گئی، ضلع سپورٹس آفیسر عرفان اللہ خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ ڈائریکٹر سپورٹس کے پی کے لودھی خیل،کوٹکی،توغسرائے،محمد خواجہ،الوڑہ میلہ بلیامینہ،کاہء نریاب درسمند دوآبہ چھپری وزیران دلن،میں گراونڈ کی تعمیر کی فیزبیلیٹی رپورٹ ارسال کرنے کی ساتھ ساتھ تحصیل گراونڈ وارستہ روڈ اور گرلز ڈگری کالج ہنگو میں موجود گراونڈ کو سہولیات کی فراہمی کی بھی یقین دہانی  کرائی۔دورے کے موقع پر ڈائریکٹر کے پی کے علی مہمند کاکہنا تھا کہ موجودہ حکومت تفریحی سرگرمیوں کی وساطت سے نئی نسل کو مثبت سوچ اور جسمانی نشونما سے ہمکنار کرانے کے لئے انقلابی اقدامات کررہی ہے، ان کاکہنا تھا کہ ضلعی سطح پر اور یوسی وائز تفریحی سرگرمیوں کے میدان آباد ہونے سے کھیلوں کے فروغ میں مدد ملے گی اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتں اجاگر کرانے کے بہترین مواقع فراہم ہونگے جبکہ علاقائی سطح پر تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی راہ میں حائل روکاوٹ دور کی جائیگی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں