0

ہنگو میں 37 کلو گرام چرس اور منشیات نزرآتش

ہنگو(فرمان اللہ ہنگو سے)ہنگو میں 37کلو گرام چرس اور منشیات نزر آتش،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہنگو کی ہدایت پر جوڈیشل مجسٹریٹ ٹل ریاض اسلم،انسپکٹرلیگل زاہدالرحمن،انسپکٹرعلی احمدخان اور دیگر کی موجودگی میں منشیات کو نزر آتش کیا گیا۔اس حوالے سے جوڈیشل مجسٹریٹ ٹل ریاض اسلم نے کہا کہ منشیات کازہرمعاشرے کیلئے ایک ناسورہے،جس کے خاتمے کیلئے عوام، سول سوسائٹی،شہریوں،والدین اور ہر طبقہ فکر کے افرادکواپناکرداراداکرناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے عادی افرادہمارے معاشرے کاحصہ ہے جونفرت کی بجائے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔جنہیں اس لعنت سے دور کر کے مثبت سوچ کے حامل ذمہ دار اور کار آمد شہری بنایاجاسکتاہے۔ منشیات کے مضراثرات اوراس کے اخلاقی،سماجی اور نفسیاتی مسائل سے معاشرے کو بچانا ہم سب کی مشترکہ مزہبی،سماجی،اخلاقی اور قومی ذمہ داری ہے۔جسے ہر حال میں پورا کرنا ہو گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں