0

پشاور، سرکاری آٹا بلیک میں فروخت کرنے پر ڈیلر گرفتار

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ خوراک نے سرکاری کوٹے کے آٹے کو بلیک میں فروخت کرنے پر ڈیلر کو گرفتار موقع پر 60 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر لودھی اور محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام کو شکایت ملی کہ چمکنی کے علاقے میں آٹا ڈیلر سرکاری کوٹے کے آٹے کو بیس کلو تھیلے میں پیک کر کے فروخت کر رہا ہے جس پر راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ اور فوڈ انسپکٹر محسن علی شاہ نے مذکورہ ڈیلر پر چھاپہ مارا اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں سرکاری آٹا قبضہ میں لے لیا اور ان پر 60 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ قبل ازیں نوتھیہ اور نمک منڈی میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائیوں کے دوران 10 افراد کو گرفتار کرلیا جن کے خلاف متعلقہ تھانے میں مراسلے جمع کرادیئے۔ گرانفروشوں میں 5 نانبائی‘ دہی بھلے اور پھل و سبزی فروش شامل ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں