0

موٹر وے ظلم ملزم وقار گرفتار

لاہور(مانند نیوز ڈیسک)موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ملزم وقار الحسن سی آئی اے ماڈل ٹاؤن میں پیش ہو کر گرفتاری پیش کر دی۔

وقار الحسن نے خاتون سے زیادتی سے انکار کر دیا،ملزم کا کہنا ہے کہ ملزم عابد کے ساتھ اس کیس سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

سی آئی اے پولیس کی جانب سے وقار الحسن کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے، ملزم قلعہ ستار شاہ شیخو پورہ کا رہنے والا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عابد کے ڈی این اے سیمپلز کو زیادتی کا شکار خاتون سے ملنے والے سیمپلز سے میچ کیا جائے گا جبکہ مرکزی ملزم عابد کو جلد گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ملزم وقار نے اپنے برادر نسبتی عباس کے حوالے سے پولیس کو بتایا ہے کہ عباس میرا موبائل استعمال کرتا رہا ہے اور وہ مرکزی ملزم عابد سے رابطے میں تھا۔

ملزم کا کہنا ہے کہ عباس ملزم عابد کے ساتھ مل کر وارداتیں کرتا تھا، میں نے عابس سے اصرار کیا کہ تم بھی گرفتاری پیش کر دو مگر عباس نے فوری طور پر گرفتاری پیش کرنے سے انکار کر دیا۔

وقار الحسن کے مطابق ملزم عباس کسی بھی وقت پولیس کو گرفتاری پیش کر سکتا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم وقار الحسن کسی واردات میں ملوث نہیں رہا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے گزشتہ روز اعلیٰ سطح کی پریس کانفرنس میں ملزم عابد اور وقارالحسن کی تفصیلات جاری کی گئی تھیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب انعام غنی نے گزشتہ روز ملزمان عابد اور وقارالحسن کی نشاندہی کی تھی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں