0

نوشہرہ، بین الالصوبائی کارلفٹر گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ پولیس کی کاروائی، بین الالصوبائی کارلفٹر گینگ سرغنہ سمیت گرفتار، گینگ کا سرغنہ نوشہرہ پولیس کا اہلکار نکلا، گینگ پنجاب، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں بڑی وارداتوں میں ملوث تھیاس حوالے سے  بلال احمد ASP سرکل کینٹ نے ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ کینٹ زرداد خان، ایس ایچ او تھانہ اضاخیل سیف اللہ خان، تفتیشی افست تھانہ نوشہرہ کلاں شفیع اللہ خان اور انسپکٹر ارشاد خان کے ہمراہ تھانہ نوشہرہ کینٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سردار ولی ساکن روالپنڈی حال حکیم آبادنے پولیس کو رپورٹ درج کی۔ اُس نے حکیم آبادمیں اپنے گھر کے سامنے موٹر کار نمبری 8348/LOU کھڑی کی۔جب واپس آکر دیکھا تو نامعلوم چور موٹر کار کو چوری کرکے لے گئے تھے۔جس پر فوری طور پر مقدمہ نمبر 644 مورخہ 30-08-2020 جرم 381A/34 تھانہ نوشہرہ کینٹ  درج کرکے تفتیش  اور موٹر کار کی تلاش شروع کر دی گئی۔واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجم الحسنین نے ASPکینٹ بلال احمد کی سربراہی میں انسپکٹرشفیع اللہ اور سیف اللہ SI پرمشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دے کر جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری اورمال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیا،تفتیشی ٹیم نے مختلف جگہوں سے CCTVفوٹیج حاصل کی۔جس سے پتہ چلا کہ موٹر کار کو نوشہرہ سے باہر جاتے ہوئے نہیں دیکھا گیا ہے۔جس کا مطلب یہی تھا کہ موٹر کا ر اسی ضلع میں موجود ہے  جس پر تفتیشی ٹیم مزید متحرک ہوئی۔انتھک محنت اور کوشش کی بدولت ملزمان تک رسائی حاصل کرلی گئی۔ملزمان  احمد یار ولد خیوہ خان اور میر زمان  عرف پیر ولد بدیغ الزمان ساکنا ن خویشگی بالا کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اُگل دیا۔نوشہرہ کے علاوہ خیبر پختونخواہ کے دیگر اضلاع اور پنجاب کو بھی متعدد وارداتوں میں مطلوب ہیں۔ملزمان کی نشان دہی پر نوشہرہ کے مختلف علاقوں سے چوری شدہ 03موٹر کاریں اور 02کیری ڈبے برآمد کرلئے گئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں