0

پشاورمیں بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) گرمی میں کمی کے باوجود پشاورمیں بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ شہر کے نواحی علاقوں میں صورتحال انتہائی گھمبیر ہے جہاں 8گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاورمیں موسم تبدیل ہونے اور گرمی کی شدت میں کمی ہونے کے باوجود بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور شہری علاقوں میں صبح سے شام تک وقفے وقفے سے لوڈشیڈنگ معمول بن گیا ہے جبکہ نواحی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8گھنٹوں سے تجاوز کر گیا ہے۔لوڈشیڈنگ کے باعث گھریلو اور تجارتی امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف ہر مہینے ہزاروں روپے کے بجلی بل بھیجے جارہے ہیں اور بجلی مہنگی کی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر اور عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے۔فوری طور پر لوڈشیڈنگ ختم کی جائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں