0

درگئی، ختم نبوتؑ ریلی کے تمام ترانتظامات مکمل

درگئی (مانند نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے پاکستان کے زیراہتمام ملاکنڈتحصیل درگئی میں بروزاتوار13ستمبر2020ء کو تاجدارختم نبوتؑ زندہ بادریلی کے تمام ترانتظامات مکمل،ریلی کی قیادت جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی نائب صدراورجامعہ سبحانیہ رضویہ درگئی کے مہتم مفتی فضل جمیل رضوی،صوبائی ناظم اعلیٰ تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان مولانارحمت اللہ قادری،جمعیت علمائے پاکستان ملاکنڈ ضلعی صدرعطاء اللہ قادری اوردیگر علمائے کرام ومشائخ کرام کریں گے۔تاجدارختم نبوت ؑ زندہ بادریلی صبح9بجے جامعہ سبحانیہ رضویہ نزدمیلہ ڈاگ درگئی سے روانہ ہوکردرگئی بازارکے مین چوک تاتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال درگئی کاچکرلگاتے ہوئے واپسی پر مین چوک درگئی میں اختتامیہ دعائیہ تقریب ہوگی جس میں دین برحق اسلام اورتمام دنیاکے مسلمانوں کے لئے خیروعافیت اوراستقامت بالاایمان کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیگی۔اس سلسلے میں جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی نائب صدراورجامعہ سبحانیہ رضویہ درگئی کے مہتم مفتی فضل جمیل رضوی،صوبائی ناظم اعلیٰ تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان مولانارحمت اللہ قادری نے قوم کے نام پیغام دیتے ہوئے کہاہے کہ ختم نبوت ؑ پرہماراپوراایمان اورپختہ عقیدہ ہے کسی صورت نبی ؑ اخرالزمان کے شان میں گستاخیاں کرنے اوردین برحق کی مذاق اڑانے کی اجازت دینگے،رسول اللہ ﷺ کاہرامتی اپنے آقائے دوجہان پرجان نچاورکرنے کیلئے ہمہ وقت تیارہے۔انہوں نے علاقہ عوام سے اپیل کی کہ بروزاتوار13ستمبرکوتاجدارختم نبوتؑ زندہ بادریلی میں جوق درجوق حصہ لیکر اپنے ایمانی جذبے اورآقائے دوجہان محمدمصطفی ﷺ سے حقیقی محبت کاثبوت دیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں