0

۔7 سالہ بچی سے زیادتی، والد نے ملزم کو پکڑلیا

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون میں 7 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، بچی کے والد نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق شاہ لطیف ٹاون میں 7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کا مقدمہ متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں کرلیا گیا ہے جبکہ بچی کے والد کی مدد سے مبینہ ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔بچی کے والد نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ 9 ستمبر کو میری بیٹی روتی ہوئی گھر پر آئی، میری بیٹی نے بتایاکہ سامنے والی گلی میں ایک شخص مجھے چیز کے بہانے لے گیا،جس نے میرے ساتھ غلط حرکت کی ہے۔بچی کے والد نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ میں اپنی بیٹی کو لے کر گیا تو پتہ چلا کہ یہ گھر شہاب بیگ کا ہے، شہاب بیگ کے گھر پر تالہ لگا ہوا تھا۔پولیس کو دیئے گئے بیان میں بچی کے والد کا یہ بھی کہنا ہے میں ملزم کو اپنے طور پر تلاش کرتا رہا، گزشتہ روز مجھے شہاب بیگ نظر آیا تو میں اسے پکڑ کر تھانے لے آیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں