0

ایبٹ آباد، گورئمنٹ انسٹی ٹیوٹ فاربلا ئینڈا کو سہولیات کی فراہمی

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادمحمد مغیث ثنا ء اللہ نے سوشل ویلفیئر آفیسر گورئمنٹ انسٹی ٹیو ٹ فار بلا ئینڈ ا کو طلبہ کی بہت نگہداشت اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہدایات جاری کر تے ہو ئے یقین دلا یا کہ ضلعی انتظامیہ گورئمنٹ انسٹی ٹیو ٹ فار بلا ئینڈ ایبٹ آبادسے بھر پور تعاون کر ے گی۔یہ بچے ہما رے معا شرے کا حصہ ہیں اور ان کومعا شرے کا اہم فرد بنا نے میں ہم سب نے محنت کر نی ہے۔یہ با تیں انہو ں نے پیر کے روز گورنمنٹ بلائنڈ سکول ایبٹ آباد کے دورہ کے موقع پر با ت چیت کر تے ہو ئے کیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈ پلاننگ طارق اللہ اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریلیف محمد عابد بھی ان کے ہمراہ موجود رہے۔انہوں نے عمارت کا معائنہ کیا اور بچوں کے لیے موجود سہولیات اور صفائی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر نے انہیں سکول سے متعلق بریفنگ دی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں