0

سوات نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس کا کومبنگ آپریشن

سوات (مانند نیوز ڈیسک) نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس کا کومبنگ آپریشن کے تحت6189گرام چرس،745گرام ہیروین برآمد بھاری مقدار میں آتش گیر مواد برآمدملزم کے خلاف مقدمہ درج ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری واضح احکامات کے پیش نظر نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرکل ایس ڈی پی اوز کی نگرانی اور متعلقہ ایس ایچ اوز کی قیادت میں ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کا کیا گیا اپریشن کے دوران ایس ایچ اُو کبل نے کاروائی کرتے ہوئے اسد ولد محمد حسین سکنہ کس کورونا مردان کے قبضہ سے 4281گرام چرس مٹہ پولیس نے محمد علی سکنہ بیجورہ کے قبضہ سے 1250گرام چرس فرمان علی سکنہ بیدرہ سے451گرام چرس مینگورہ پولیس نے عرفان اللہ ولد تاج میر سکنہ بنڑ کے قبضہ سے207گرام چرس برامد کی اسی طرح مینگورہ پولیس نے حمید علی ولد نیاز علی شاہ سکنہ فیض اباد کے قبضہ سے 215گرام ہیروین،فضل اکبر ولد فضل وہاب سکنہ گلکدہ سے 211 گرام ہیروئن،اکرام اللہ ولد سعید اللہ سکنہ کالام سے206گرام ہیروئن برامد کی مینگورہ پولیس نے امیر زمان ولد گل زمان سکنہ شاہدرہ وتکے سے آتش گیر مواد برامد کی،جن کے قبضہ سے3913چھوٹے بم کے ڈبے،195عدد آتش گیر بم،61عدد شرشاری،6عددآتش گیر ڈھنڈے،10عدد رائٹ بم،3عدد فائروکریم،288عدد چھوٹے بلیک لیک بم،12عدد گتے والے بم برآمد کی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ علت نمبر708۔جرم 285/286تھانہ مینگورہ درج کی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں