0

مینگورہ میں سوئی گیس کی فراہمی

سوات (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی اور پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے سلیم الرحمن نے کہا ہے کہ حلقہ پی کے  5 سمیت حلقہ این اے 3 کے گھر گھر کو سوئی گیس کی فراہمی پی ٹی آئی حکومت کا مشن ہے دوسروں کے منصوبوں پر تختیاں لگانا پاکستان تحریک انصاف کی منشور میں شامل نہیں موجودہ حکومت میں سوئی گیس کے مد میں عوام کا پیسہ پہلی بار عوام کو مل رہا ہیعوام کا پیسہ امانت سمجھ کر عوام پر ہی خرچ کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے رحمان آباد مینگورہ میں سوئی گیس فراہمی کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ مخالفین کو سوات کے ترقی ہضم نہیں ہوتی کچھ لوگوں پر سوات کی اچھی خبر بجلی بن کرگرتی ہے ان کو ہم کہتے ہیں کہ مت جلو اگر نصیب میں ہوگا تو اقتدار ملے گا سال 2023ء کیا ا ب تم ساری عمر انتظار کرو گے تمہاری نیت ہی ٹھیک نہیں ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی شکل میں واحد حکمران ملا ہے جس کی نیت صاف ہے اور وہ ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد میں سوچتا ہے ان کی قیادت میں وطن عزیز ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے ہم اپنے قائد کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کئی میگا پراجیکٹس شروع کئے ہیں جن کی تکمیل سے عوام کی روزمرہ زندگی     میں نمایاں بہتری آئے گی اور اس ضمن میں ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا انہوں نے کہا کہ ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور وہ دن دور نہیں جب سوات کے گھر گھر کو بلاتعطل گیس کی فراہمی مکمل ہوجائیگی اور عوامی زندگی میں آسانی پیدا ہوجائیگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں