0

آج تک کسی بے گناہ کے خلاف کیس درج نہیں کیا،چیئرمین نیب‎

قومی احتساب بیورو (مانند نیوز ڈیسک) کے نے کہا ہے کہ نیب میں ہر کیس کا عمیق طریقے سے گہرائی کے ساتھ مکمل تجزیہ کیا جاتا ہے اور جب کیس بنتا ہے تب ہی ہم پیش قدمی کرتے ہیں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ہم نے ایسے شخص کے خلاف کارروائی کی ہو جو معصوم ہو اور اس نے کچھ نہ کیا ہو۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ میں یہ بات دعوے سے کہ سکتا ہوں کہ ہوسکتا ہے نیب کی نادانستہ غلطی کی وجہ سے 100 روپے کا کیس 105 یا 110 روپے کا بن گیا ہو لیکن ایسا نہیں ہے کہ کسی بے گناہ شخص کے خلاف کیس درج یا ریفرنس تیار کیا گیا ہو۔ ان کے مطابق اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ بشمول چیئرمین نیب نیب کے تمام اراکین کو خدا کو جواب دینا ہے اور ہم سے بھی ہر وہ سوال پوچھا جائے گا جو عام آدمی سے پوچھے جائے گا، نیب کو کسی قسم کا کوئی استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں