ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ کی زیر صدارت بلائنڈ انسٹیٹیوٹ ایبٹ آباد میں سہولیات کی فراہمی کے لیے اجلاس بروز منگل ان کے آفس میں منعقد ہ ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر طاہرہ مشتاق نے انسیٹیوٹ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادکو بریف کیا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ دور حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق طلبہ کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بریل بکس، آڈیو ریڈرز اور آگاہی سیمینارز کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے گزشتہ روز عمارت کا دورہ بھی کیا جس کے بارے میں سیر حاصل بحث کی گئی اور عمارت میں صفائی، آنے جانے کے راستوں اور سیڑھیوں کی بہتری، واش رومز کی کی بہتری سے متعلق بھی احکامات جاری کیے گئے تاکہ طلبہ کوانسٹیٹیوٹ میں تعلیم کے حصول کے لیے آسانی میسر آئے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد عابد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ طارق اللہ، سوشل ویلفیئر آفیسر طاہرہ مشتاق، شمس الرحمن ڈائریکٹر امپاور پاک، تجمل حسین ڈائریکٹر امپاور پاک اور طارق خورشید نمائندہ لائٹ ہاوس سکول فار گرلز نے شرکت کی۔
