0

مردان میں مزید 5 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

مردان (مانند نیوز ڈیسک) مردان میں موجود صورتحال کے پیش نظر مزید 5علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیااورضلعی انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کردیا۔مردان میں موجود صورتحال کے پیش نظر 10 دن کیلئے 5 گھروں اور گلیوں میں رہائش پذیر 145 افراد کے گھروں پر مائیکرو لاک ڈاؤن لگادیا گیا۔مردان ڈی سی آفس سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق مائیکرو لاک ڈاؤن کے دوران ان گھروں میں آنے جانے پر پابندی عائد ہوگی۔لاک ڈاؤن والے متاثرہ علاقوں میں ڈپٹی کلے،مردان خاص، جہانگیر کلے، غنڈو اور بخشالی کے بعض علاقے شامل ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں