0

نجی سکولوں نے والدین کے اوسان خطا کر دئیے‎

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی دار الحکومت پشاور میں بھی نجی سکولوں نے چھ ماہ کی فیسیں طلب کر کے والدین کے اوسان خطا کر دئیے جبکہ حکومت خاموش تماشائی بن گئ ہے یا د رہے کہ کورونا وبا کے باعث گزشتہ چھ ماہ سے سکول بند ہیں جس کی وجہ سے بچوں نے  داخلے نہیں کئے اور نہ انہیں ٹیوشن دی گئ ہے والدین کے مطابق نجی سکولوں اور والدین کے درمیان صرف ٹیوشن فیس کا معاہدہ ہوتا جس کے مطابق سکول ایک ماہ کی فیس ایڈوانس لیں گے لیکن امسال وبا کے باعث نہ بچوں کوٹیوشن دی گئ اور نہ سثاف کو تنخواہیں لہذا چھ ماہ کی فیس ان سکولوں کا حق نہیں بنتا والدین نےوزیر اعلی سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے سکولوں کوسیل کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں بصورت دیگر وہ سڑکوں پر آنے پر مجبو ر ہونگے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں