0

ورتیر، ڈپٹی کمشنر کا کھلی کچہری سے خطاب

         ورتیر (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز ریحان خٹک نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنا اور مستقل بنیادوں پر حل کرنا ضلعی انتظامیہ اور دیگر سرکاری اداروں کے افسران کے فرائض میں شامل ہے اور یہی ان کی ترجیحات ہونی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل ورتیر میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر درگئی محب اللہ خان ایڈ یشنل اسسٹنٹ کمشنر کے علاوہ تمام محکموں سے تعلق رکھنے والے ضلعی افسران،معززین علاقہ اورسول سو سائٹی نے شرکت کی۔اس موقع پر علاقے کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کو مختلف مسائل سے آگاہ کیا جن میں پینے کے صاف پانی،تعلیم،صحت،بجلی کے لوڈشیدنگ اورمنشیات سے متعلق مسائل شامل تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی مسائل و مشکلات کا ازلہ کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے ضلعی انتظامیہ دن رات کام کر رہی ہے۔انہوں نے متعدد مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو اقدامات اٹھانے کیلئے ہدایات جاری کئے اور ساتھ ہی لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے پیش کردہ تما م شکایات و مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ یقینی بنایا جائے گا جس کے لیے متعلقہ حکام کو واضح ہدایا ت جاری کئے گئے ہیں۔اس موقع پر علاقے کے عوام نے ان کے مسائل سننے اور اس کے لیے اقدامات اٹھانے پر ڈپٹی کمشنرکا شکریہ ادا کیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں