0

پاک فضائیہ کا طیارہ پنڈی گھیب کے قریب گرکر تباہ

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاک فضائیہ کا طیارہ پنڈی گھیب کے قریب مکیال کے مقام پرگر کر تباہ ہوگیا تاہم حادثے میں پائلٹ محفوط رہا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا ایک طیار ہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پنڈی گھیب کے قریبمکیال کے مقام پر گر کر تباہ ہو گیا تاہم پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے اور زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔حادثہ منگل کی صبح نو بجکر40منٹ پر پیش آیا۔  ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلی سطح بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ انکوائری بورڈ واقعہ کی تحقیقات کر کے رپورٹ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو پیش کرے گا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں