0

پشاور، چند اسکولوں سے طلبا کو پہلے دن گھر واپس بھیج دیاگیا

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کی وبا کے باعث بندش کے 7 ماہ بعد اسکول کھلنے کے پہلے دن پشاور کے تعلیمی اداروں سے گنجائش نہ ہونے پر کچھ طلبا کو گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔تعلیمی اداروں میں سماجی فاصلے کے ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔پشاور کے اسامہ ظفر سینٹینل ماڈل اسکول کے وائس پرنسپل ممریز خان نے بتایا کہ کلاس رومز میں طلبا کے درمیان 3 فٹ کا فاصلہ رکھا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گنجائش نہ ہونے پر طلبا کو گھروں کو واپس بھیج دیا گیا، تعلیمی اداروں میں طلبا 2 یا 3 شفٹوں میں آئیں گے۔پرنسپل ممریز خان کا مزید کہنا ہے کہ 3شفٹیں ہونے کی صورت میں طلبا کو 2 روزبعد آنا ہو گا، پہلے دن آنے والے طلبا کی اگلے دن چھٹی ہو گی۔انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ محکمہ تعلیم نے اسمارٹ سلیبس تیار کیا ہے، اس اسمارٹ سلیبس کے مطابق نصاب کو مختصر کیا جا رہا ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں