0

آپر چترال، کمشنر کا تھانہ بونی کا دورہ

          آپر چترال (مانند نیوز ڈیسک) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے کہاہے کہ دور دراز کے علاقوں میں بسنے والے لوگوں کے مسائل اور مشکلات کو ان کی دہلیز پر حل کرنا اولین ترجیح ہے اس مقصد کے حصول کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے دفتر منعقدہ کھلی کچہری کے موقع پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا جبکہ کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود ڈی پی او ذولفقار تنولی،ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف منہاس الدین ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد عرفان کے علاوہ ضلعی محکموں کے تمام سربراہان معززین علاقہ اور عوام بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔کھلی کچہری میں علاقے کے لوگوں نے اجتماعی و انفرادی درپیش مسائل ومشکلات کے بارے میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو تفصیلی طور پراگاہ کیا جن میں زیادہ تر مسائل صحت،تعلیم،آبنوشی،سٹرکوں ،جنگلات کی حفاظت اور روزگار سے متعلق تھے۔کمشنر نے لوگوں کو یقین دلایا کہ انکے جملہ مسائل اور تکالیف کو بروقت ازالہ کرنے کے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے اس موقع پر تمام ضلعی محکموں کے افسران کو ہدایت لہ کہ وہ اپنے دفتروں میں حاضری کو یقینی بنائیں اور لوگوں کی بے لوث خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔انہوں نے اس موقع پر انتظامیہ کے افسران کو سختی سے تاکید کی کہ وہ اپنی ذمہ داریا ں و اختیارات قانونی دائرہ میں رہتے ہوئے لوگوں کے مشکلات کو کو حل کرنے کے لیے شبانہ روز کوشش کریں آخر میں لوگوں نے کمشنر ملاکنڈ کا کھلی کچہری کے انعقاد اور مسائل و مشکلات کے حل میں گہری دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔بعد ازاں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے پولیس سٹیشن بونی کا دورہ کیااس موقع پر  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرذوالفقار تنولی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد عرفان الدین  بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے پولیس سٹیشن میں پولیس افسران اور پولیس فورس کے جوانون سے ملا قات کی ا ور لوگوں کو سستا انصاف کی فوری فراہمی کے حوالے سے احکامات صادر کیے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تھانہ ہذا  اور دوسرے تھا نہ جات کے مسائل سے کمشنر کو آگاہ کیا۔ کمشنر نے تمام مسائل تفصیل سے سنے اور جلد حل کرنے کی یقین دھانی کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر آپر چترال نے کمشنر کو تھانہ بونی کا دورہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔قبل ازیں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقہ یار خون لش کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے جن لوگوں کے گھر مکمل یا جزوی طور  متاثر ہوچکے تھے  ان میں ریلیف چیک تقسیم کئے اور صوبائی حکومت اور  ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں