0

خوفزدہ عناصر حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ کررہے ہیں،فضل حکیم

سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ تبدیلی سے خوفزدہ عناصر حکومت کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کررہے ہیں ماضی کی لوٹ مار کا دور کھبی واپس نہیں آئے گا ضلع سوات کے عوام پر حکومت کے تمام وسائل قربان عوام کے مسائل کے فوری حل اور فلاحی، سماجی اور معاشی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے قومی وسائل کو اپنی ذات کیلئے بے دریغ استعمال کیا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ایسی کوئی غلط روایت نہ ہے اور نہ ہوگی اب سرکاری خزانہ صرف اور صرف عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے قومی وسائل کو امانت سمجھ کر عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کرنے کی روایت ڈالی ہے انہوں نے کہاکہ شعبدہ بازی کا دور گزر چکاہے اور لوٹ مار کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی خوشحالی کیلئے جو کچھ کرنا پڑا کریں گے سیاسی مخالفین کی باتوں پر نہیں اپنے کام پر دھیان دیتا ہوں انہوں نے کہا کہ حکومت کے درست اقدامات سے سوات کی تقدیر بدل دیں گے دریں اثناء عوامی شکایات پر چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے تختہ بند پُل کی خستہ حالی کا نوٹس لے لیا فضل حکیم خان کی خصوصی ہدایت پر محکمہ ہائے وئے نے پل کے ضروری مرمت کرکے ٹریفک کیلئے کھول دیا محکمہ ہائے وئے اور مقامی لوگوں کے نگرانی میں مکمل ہوا اس موقع پر فرمان علی شاہ اور مقامی لوگوں نے فضل حکیم خان کا شکریہ ادا کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں