0

نوشہرہ میں انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ نوشہرہ میں شروع ہوگیا۔پہلے میچ میں صوابی کی ٹیم مردان کو ایک گول سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئی۔ناک آؤٹ سسٹم کے تحت کھیلے جانیوالے اس ایونٹ کے افتتاح کے موقع پر رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ان مقابلوں میں مردان، صوابی،چارسدہ،بونیر،ہری پور،ایبٹ آباد،سوات اورکوہا ٹ کی ایک ایک ٹیم جبکہ نوشہرہ سے چار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔فاروق شیخ فٹ بال گراؤنڈ میں کھیلے جانیوالے اس ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں مردان اور صوابی کی ٹیموں کے مابین میچ کھیلاگیا۔ صوابی کی ٹیم نے تین کے مقابلے میں چار گول سے کا میابی حاصل کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں