0

ایبٹ آباد، غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر کاروائی

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) غیر معیاری اشیاء کی فروخت، ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی اور کھلے سگریٹس کی فروخت پر بلال ٹاون میں کاروائی۔ ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد دودھ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے سے متعلق شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث کی خصوصی ہدایات پر بلا تفریق سخت کاروائی کے احکامات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امین الحسن نے بلال ٹاون میں کاروائی کی۔ ریٹ لسٹ پر عمل درآمد، خالص اور معیاری اشیاء خورد و نوش، ملاوٹ سے پاک دودھ، دہی اور گوشت کی فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا گیا۔ کاروائی کے دوران خلاف ورزی کے مرتکب 13 دکانداروں پر جرمانہ اور 01 پر FIRدرج کرتے ہوئے پابند سلاسل کیا گیا۔اس کے علاوہ حکومت پاکستان کی جانب سے کھلے سگریٹ، چھالیہ اور گھٹکہ کی فروخت پر پابندی کی خلاف ورزی پر بھی 04 دکانداروں کے خلاف کاروائی اور جرمانہ کیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں