بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) اشیائے خرد ونوش سمیت آٹا کی قیمت میں اضافہ سے دیہاڑی دار مزدوروں سمیت سرکاری ملازمین بھی تنگ آگئے، متاثرہ افراد نے حکومت سے آٹا قیمتوں کو کنٹرول کرنے لئے خصوصی اقدامات کا مطالبہ کردیا ہے، بٹ خیلہ بازار میں مختلف پیشوں سے وابستہ افراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے انہیں کافی توقعات وابستہ تھی کہ عمران خان وزیر اعظم منتخب ہوکر نہ صرف ملک لوٹنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے بلکہ اشیائے خرد و ونوش کی قیمتوں میں کمی بھی لاکر غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے مگر عمران خان کے اقتدار کے بعد غریب عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے جتنے بھی محنت کش اور دیہاڑی دار افراد ہے ترقیاتی کاموں کی بندش اور کرونا وبا کی وجہ سے ان کا روزگار بری طرح متاثر ہوا ہے دوسری طرف آٹا، چینی اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں آئے روز کی اضافہ کی وجہ سے اکثریت مزدوروں کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے، حکومت روزانہ آٹا چینی سستے کرانے اور بیرون ممالک سے منگوانے کی اعلانات کرتے ہیں مگر عملی طور پر کچھ نظر نہیں آرہا اس لئے حکومت اشیائے خرود ونوش کی قیمتوں کو کنٹرول اور آٹا، چینی سستاکرنے کے لئے اقدمات کریں۔
