خوازہ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) گزشتہ روز خوازہ خیلہ کے علاقہ ڈب سر چینکولئی میں شوہر نے اپنی بیوی کو کلہاڑی سے وار کرکے قتل کیااور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ایس ایچ اُو خوازہ خیلہ عمر رحیم خان اور اُن کے ٹیم نے فوراً کاروائی کرتے ملزم ظفر علی ولد مومین خان سکنہ ڈب سر چینکولئی کو گرفتار کرکے آلہ قتل کلہاڑی بھی برآمد کر لیاجس کے خلاف تھانہ خوازہ خیلہ میں جرم 302کے تحت مقدمہ درج کر لیا جبکہ دوسری کاروائی میں منشیات فروش سربلند خان ولد سخی جان سکنہ کندیا ضلع کوہستان حال باغ ڈھیری کے قبضہ سے 492گرام چرس برآمد کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
