0

نورنگ انتظامیہ کا بازارمیں تجاوزات کے خلاف آپریشن

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) تحصیل نورنگ کی انتظامیہ نے نورنگ بازارمیں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے متعددتھڑے مسمارکرکے تاجروں سے سامان قبضے میں لے لیاجب کہ کئی تاجرکوگرفتارکرکے ان پر جرمانہ عائد کیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نورنگ آمین اللہ خان کی قیادت میں اور ٹی ایم اونورنگ ربنوازخان کی نگرانی میں شہری ادارے کے اہلکاروں نے نورنگ بازار کے دونوں اطراف سڑک کے کنارے بیٹھے ریڑی بانوں کوہٹاکران کے تھڑے مسمارکر دئیے اور سامان اپنے قبضے میں لیا جب کہ متعددتاجروں کوگرفتاراورکئی کوجرمانہ کردیاگیا۔اے اے سی نورنگ آمین اللہ خان اور ٹی ایم اونورنگ ربنوازخان نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے تاجر برادری پر زوردیاکہ اپنا کاروبار اپنی دکانوں تک محدود رکھے سرکاری املاک میں کاروبار کرنے سے گریزکیاجائے بصورت دیگر انتظامیہ خلاف ورزی کرنے والے تاجروں کے خلاف نہ صرف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی بلکہ جیل کے سلاخوں کے کھڑے کریں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں